Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر اسد قیصر کل اسپتال سے ڈسچارج ہونگے

شائع 10 مئ 2020 04:34pm

کورونا وائرس میں مبتلا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسد قیصر کو فون کرکے خیریت دریافت کی۔

ترجمان اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج اسپیکر اسد قیصر صحتیاب ہورہے ہیں، انہیں پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا، چند روز بعد کورونا کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔

اسپیکر اسد قیصر کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیلی فون کیا،خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اسد قیصر نے بتایا ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے کے باعث وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، اور چند دنوں میں مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔